رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیہ مازندران میں شعبہ تبلیغ کے ذمہ دار حجت الاسلام لطیف صادقی نے مدرسہ علمیہ امام صادق(ع) کوتنا قائمشهر میں منعقد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے تبلیغ دین کو اہل حوزہ کی اہم ترین ذمہ داری بتائی اور کہا: طلاب اس طرح تعلیم حاصل کریں کہ معاشرہ میں پہونچ کر اپنی معلومات سے بخوبی استفادہ کرسکیں ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ درحال حاضر مسئلہ تبلیغ دین اہم ترین مسئلہ ہے کہا: ایسے حالات میں جب دشمن شب و روز دین اور دینی اقداروں کے خلاف بر سرپیکار ہے مبلغین کی ذمہ داری ہے کہ وہ الھی مفاھیم اور دین کو معاشرہ تک پہونچائیں ۔
حجت الاسلام صادقی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ طلاب ، درس کے ساتھ ساتھ تبلیغ کو بھی سنجیدگی سے لیں اور اس پر خاص توجہ کریں کہا : بہت سارے علماء اور مراجع تقلید مختلف زمانے میں لمبی لمبی مسافتیں طے کرکے دیہاتوں میں جایا کرتے تھے اور وہاں تبلیغ دین کا وظیفہ انجام دیا کرتے تھے ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ علماء اور طلاب کی محروم علاقوں اور دیہاتوں میں تبلیغ کی غرض سے ہجرت ، ایک اہم قدم ہے کہ جسے حوزہ علمیہ میں ایک ثقافت اور اصول کی صورت میں بدل جانا چاہئے کہا: طلاب اپنی تمام عمر کو حوزہ علمیہ میں نہ گذاریں بلکہ تبلیغ دین کو اپنے پروگرام کا حصہ قرار دیں ۔
حوزه علمیہ مازندران میں شعبہ تبلیغ کے ذمہ دار نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ تعلیم و تحصیل، تشنگان علم و معارف الھی کو سیراب کرنے کے ساتھ ساتھ ہونا چاہئے کہا: معاشرہ ہر دور سے زیادہ عصر حاضر میں الھی معارف کا تشنہ اور نیاز مند ہے ۔
انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ علماء و طلاب ، مھاجرت پر خصوصی توجہ کریں کہا: اگر رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید خامنہ ای اور دیگر مراجع عظام کے مورد تاکید بات محقق ہوجائے تو دیہاتوں اور محروم مناطق کی تبلیغی ضرورتیں پوری پوجائیں گی ۔
حجت الاسلام صادقی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ افسوس آج بہت سارے علماء و طلاب قم اور مشھد مقدس میں ساکن ہیں کہا: ان شھروں میں بہت سارے طلاب کا قیام اور دیگر علاقوں کا علماء سے خالی ہونا معاشرہ کو ثقافتی و سماجی نقصانات پہونچنے کا سبب ہے ۔
انہوں نے مزید بیان کیا: ملک کے بہت سارے علاقے علماء کی عدم موجودگی کی وجہ سے عظیم مشکلات سے روبرو ہیں ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۲